اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ صہیونی نیوز ایجنسی یدیعوت آحارنوت کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں یہودی آبادکاروں کو ناامنی کے علاوہ مہنگائی اور بےروزگاری پر اعتراض ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیل ایسا ملک ہے جو 2008 کے معاشی بحران سے بہ مشکل نکل پایا ہے مگر اس کے باوجود ابھی بھی بہت سے افراد اسرائیل کو مہنگا ملک تصور کرتے ہیں۔ اسرائیل میں زندگی کا معیار آرگنائزیشن آف اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (OECD) کے رکن ممالک سے کافی نیچے ہے۔
OECD کے رکن ممالک کی نسبت اسرائیل میں اشیائے خورد و نوش نیز رہاشی مکانوں کی قیمتیں کافی زیادہ ہیں۔ مہنگائی کے علاوہ نقل و حمل اور تعلیم کا معیار بھی بہت نیچے ہے۔ بےروزگاری کا بڑھتا ہوا گراف بھی اسرائیل کے اقتصاد کو چیلنج کررہا ہے۔
OECD کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ OECD کے رکن ممالک میں اسرائیل میں سب سے زیادہ بےروزگاری اور فقر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169